اس تحریر میں ’’آپ‘‘ کا مطلب اس ویب سائیٹ کا صارف یا وزیٹر ہے، ’’ویب سائیٹ‘‘ کا مطلب tarjumaan.com ہے، ’’اعلان‘‘ کا مطلب یہ مکمل تحریر ہے، ’’براءت‘‘ یا ’’دستبرداری‘‘ کا مطلب بری الذمہ ہونا ہے۔
یہ اعلانِ براءت یا اعلانِ دستبرداری آپ اور اس ویب سائیٹ کے درمیان ایک معاہدہ کی حیثیت رکھتا ہے، جو ویب سائیٹ کے استعمال کے حوالے سے رہنما خطوط اور شرائط کا تعین کرتا ہے۔ اس ویب سائیٹ کا استعمال جاری رکھنے سے پہلے براہ کرم اس اعلان کو غور سے پڑھیں، اگر آپ اس میں درج شرائط سے اتفاق نہیں کرتے تو یہ ویب سائیٹ استعمال نہ کریں۔ اس ویب سائیٹ یا اس کی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ نے اس اعلان کی شرائط کو اچھی طرح سے پڑھ اور سمجھ لیا ہے اور ان کے پابند ہونے سے اتفاق کرتے ہیں۔
مواد
اس ویب سائٹ پر موجود معلومات یا مواد کو نیک نیتی کے ساتھ صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے پیشہ ورانہ مشورہ یا رہنمائی کا متبادل نہیں ہے۔ ہماری ویب سائٹ ’’جیسا ہے‘‘ (as is) کی بنیاد پر نشر کی گئی ہے، اور اس پر موجود کسی بھی قسم کے مواد کے مکمل ہونے، بروقت ہونے، قابل اعتماد ہونے، دستیاب رہنے، موزوں ہونے، یا درست ہونے کے بارے میں کسی بھی قسم کی یا کسی بھی شکل میں، چاہے ظاہر ہو یا پوشیدہ، کوئی ضمانت نہیں دی گئی ہے۔ اور اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ اس ویب سائٹ پر موجود معلومات یا مواد کے حوالے سے کوئی نقصان، غلطی یا کمی واقع نہیں ہو گی۔ اس ویب سائٹ پر فراہم کردہ کسی بھی معلومات یا مواد پر انحصار کرتے ہوئے کوئی بھی اقدام اٹھانا صرف اور صرف آپ کی اپنی ذمہ داری پر ہے۔ چنانچہ اس ویب سائیٹ کے شراکت دار، ملازمین، یا نمائندگان اس ویب سائٹ کے استعمال، اس پر انحصار، یا اس کے حوالہ ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کے لیے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
ہم ویب سائٹ کو ہر وقت دستیاب رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، تاہم، ہم کوئی ذمہ داری نہیں لیتے کہ یہ ویب سائٹ کسی وجہ سے کبھی عدم دستیاب نہیں ہو گی، چاہے ایسا ان عوامل کی بنا پر ہو جو ہمارے اختیار میں ہیں، یا ان عوامل کی بنا پر ہو جو ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔
بیرونی روابط
ہماری ویب سائیٹ پر مہیا کیے گئے لنکس کے ذریعے آپ بیرونی ویب سائیٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ بیرونی ویب سائیٹس کسی بھی طرح ہماری ویب سائیٹ سے وابستہ نہیں۔ اگرچہ ہم معیاری اور کارآمد بیرونی ویب سائیٹس کے لنکس ہی مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ان بیرونی ویب سائیٹس کے مواد کی نوعیت، درستگی اور دستیابی پر ہمارا کوئی اختیار نہیں ہے۔ اسی طرح ان بیرونی ویب سائیٹس کے مہیا کردہ لنکس سے یہ مطلب اخذ نہ کیا جائے کہ یہ کسی طرح سے ان کی پیش کردہ خدمات یا مصنوعات کی تصدیق یا سفارش ہے۔ نیز عین ممکن ہے کہ ہماری ویب سائیٹ پر مہیا کردہ بیرونی لنکس کام نہ کریں کیونکہ ان بیرونی ویب سائیٹس کا مواد بغیر اطلاع کے بدل بھی سکتا ہے اور ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ بھی جان لیں کہ آپ ہماری ویب سائٹ پر مہیا کردہ لنکس کے ذریعے جن بیرونی ویب سائیٹس پر جاتے ہیں، ان کی مختلف پالیسیاں اور شرائط ہمارے اختیار سے باہر ہیں۔ لہٰذا ہماری ویب سائیٹ پر مہیا کردہ ان بیرونی ویب سائیٹس کے لنکس کے استعمال کے حوالے سے ہم کسی قسم کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔
پیشہ وارانہ رائے
اس ویب سائیٹ کا مواد پیشہ وارانہ مشورہ کا متبادل نہیں ہے۔ ہماری تجویز ہے کہ آپ ویب سائیٹ کی کسی بھی معلومات کی بنیاد پر کوئی اقدام کرنے سے پہلے ماہر اور پیشہ ور افراد سے مشورہ کریں، کیونکہ اس ویب سائیٹ پر موجود ایسی کسی بھی معلومات کا استعمال یا اس پر انحصار مکمل طور پر آپ کی ذاتی ذمہ داری پر ہے۔
موقف اور تبصرہ
اس ویب سائیٹ پر مہیا کردہ خدمات یا مصنوعات کے بارے میں ان کے استعمال کنندگان کے تبصرات شامل ہو سکتے ہیں جو ایسے صارفین کے تجربات اور رائے کی عکاسی کرتے ہیں، تاہم، اس طرح کے تجربات، آراء اور خیالات صارفین کے ذاتی ہوتے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ ہماری خدمات یا مصنوعات کے دیگر تمام صارفین کی نمائندگی کریں۔ حسبِ ضرورت ایسی آراء کی لفظی غلطیوں کو درست کیا جا سکتا ہے، یا ضرورت سے زیادہ تفصیلی آراء کے حصے کاٹے جا سکتے ہیں۔ براہ کرم آگاہ رہیں کہ ایسے صارفین کی آراء ان کی ذاتی ہیں اور اس ویب سائیٹ کے خیالات یا تصورات کی نمائندگی نہیں کرتیں۔
تبدیلیاں اور ترامیم
ہم کسی بھی وقت اس ویب سائیٹ پر اس تحریر اور اس کی شرائط کو تبدیل کرنے کا خصوصی حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اس طرح کی کسی بھی تبدیلی سے پہلے یا بعد میں اس ویب سائٹ کا مسلسل استعمال اس تحریر میں درج کی گئی شرائط کے لیے رضامندی سمجھا جائے گا، تاہم، ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ اس صفحہ کو وقتاً وقتاً دیکھتے رہا کریں تاکہ آپ تازہ ترین تبدیلیوں سے واقف رہیں۔
رضامندی
اس ویب سائٹ کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ ہو گا کہ آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آپ نے اس تحریر کو مکمل طور پر پڑھ لیا ہے اور اس کے ذریعے اس اعلانِ براءت یا اعلانِ دستبرداری کی تمام شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ اگر آپ ان شرائط کے پابند ہونے پر متفق نہیں ہیں تو آپ کو اس ویب سائٹ اور اس کی خدمات کو استعمال کرنے یا اس تک رسائی جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔