رازدارئ معلومات

معلومات کی حفاظت

ہم آپ کی مہیا کردہ ذاتی قابل شناخت معلومات کی درستگی، رازداری اور حفاظت کو برقرار رکھنے کا ہر ممکن اقدام کرتے ہیں۔ ذاتی معلومات کی حفاظت کا بندوبست ایسے طریقوں سے کیا جاتا ہے جو معلومات کی حساسیت کے اعتبار سے موزوں ہیں۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کسی ممکنہ نقصان، غیر مجاز استعمال، ناروا رسائی، یا بے محل انکشاف سے بچانے کے لیے تمام معقول احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں۔

مقاصد کی نشاندہی

ہم اس لیے ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں اور بوقت ضرورت استعمال کرتے ہیں تاکہ آپ کو وہ خدمات مہیا کر سکیں جن کی آپ نے درخواست کی ہے، یا اضافی خدمات کی پیشکش کر سکیں جن میں ہمارے خیال کے مطابق آپ کی دلچسپی ہو سکتی ہے۔  جن مقاصد کے لیے ہم ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں ان کی نشاندہی عموماً‌ معلومات حاصل کرتے وقت کی جاتی ہے، لیکن ایسا ممکن ہے کہ معلومات کے حصول کے وقت یہ مقاصد بالکل واضح نہ ہوں۔

رضامندی

اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنا ہمیشہ آپ کی مرضی پر موقوف ہے، تاہم، کچھ معلومات فراہم نہ کرنے کی صورت میں عین ممکن ہے کہ ہم آپ کو وہ خدمات مہیا نہ کر سکیں جو آپ کو مطلوب ہیں۔  ہماری کوشش ہوتی ہے کہ صرف وہ معلومات اکٹھی کریں جو خدمات فراہم کرنے کے سلسلہ میں ہمارے مقاصد کے لیے ضروری ہیں۔  آپ کی رضامندی کے ساتھ ہم بالمشافہہ، ٹیلی فون، ای میل، ویب سائیٹ، یا خط و کتابت کے ذریعے آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

استعمال، انکشاف، ذخیرہ

ذاتی معلومات کو صرف انہی مقاصد کے لیے استعمال یا ظاہر کیا جاتا ہے جس کے لیے انہیں حاصل کیا گیا ہے، جب تک کہ آپ نے کسی دوسری صورت کی رضامندی نہ دی ہو، یا کوئی قانون اس کا تقاضہ نہ کرے۔  ذاتی معلومات اس وقت تک محفوظ رکھی جائیں گی جب تک کہ ان مقاصد کے لیے ضروری ہو جن کے لیے وہ حاصل کی گئی ہیں، یا ایسا کرنا قانونی طور پر ضروری ہو۔

درستگی

ذاتی معلومات کو درست، مکمل اور تازہ ترین شکل میں برقرار رکھا جاتا ہے جیسا کہ ان مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے جن کے لیے اسے استعمال کیا جانا ہے۔

کوکیز (Cookies)

کوکی مختصر معلومات کی ایک چھوٹی کمپیوٹر فائل ہوتی ہے جو آپ کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو میں اس وقت محفوظ ہو سکتی ہے جب آپ کسی ویب سائیٹ پر جاتے ہیں۔ ہم کوکیز کا استعمال اپنی ویب سائٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کر سکتے ہیں تاکہ بہتر سے بہتر انداز میں خدمات مہیا کر سکیں۔

ویب سائیٹس پر کوکیز کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر ویب براؤزرز ابتدائی طور پر کوکیز کو خود بخود قبول کرنے کی حالت میں ہوتے ہیں۔ اگرچہ آپ اپنے کمپیوٹر کو کوکیز قبول کرنے سے روکنے کے لیے یا کوکی موصول ہونے پر آپ کو مطلع کرنے کے لیے اپنے انٹرنیٹ براؤزر کی ترتیبات کو بدل سکتے ہیں، تاہم، یہ جان لیں کہ اگر آپ کوکیز کو غیر فعال کرتے ہیں تو عین ممکن ہے ہماری ویب سائیٹ سے درست طور پر فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

دیگر ویب سائٹس

ہماری ویب سائٹ دیگر ویب سائٹس کے لنکس پر مشتمل ہو سکتی ہے جو کہ اِس رازداری کی پالیسی کے تحت نہیں ہیں، یعنی ہماری ویب سائٹ چھوڑنے کے بعد ہماری رازداری کی پالیسی مزید لاگو نہیں ہو گی۔ اس لیے ہماری تجویز ہے کہ آپ ان ویب سائٹس کی رازداری کی پالیسی کا جائزہ لیں تاکہ یہ جان سکیں کہ وہ آپ کی معلومات کا حصول، استعمال اور انکشاف کیسے کرتے ہیں۔