کیمبون خط (Cambon letter) ایک غیر مطبوعہ خط تھا جو فرانسیسی سفارتکار جولس کیمبون کی طرف سے صیہونی سفارتکار نہم سوکولو کو لکھا گیا تھا۔ یہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے پہلی جنگِ عظیم کے دوران جون 1917ء میں فلسطین میں صیہونی منصوبے کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے بھیجا گیا تھا، جو کہ اس وقت سلطنتِ عثمانیہ میں ایک چھوٹی سی یہودی اقلیت تھی۔ خط میں لکھا تھا:
’’ آپ نے اس منصوبے کو پیش کر کے اچھا کیا جس کے لیے آپ اپنی کوششیں وقف کر رہے ہیں، جس کا مقصد فلسطین میں یہودی نوآبادیات کا قیام ہے۔ آپ سمجھتے ہیں کہ، اگر حالات اجازت دیں، اور اس کے ساتھ مقدس مقامات کی آزادی کا تحفظ یقینی بنایا جائے، تو اتحادی طاقتوں کی نگرانی میں اس سرزمین میں یہودی قومیت کی نشاۃِ ثانیہ میں مدد کرنا انصاف اور تلافی کا عمل ہوگا، جہاں سے اہلِ اسرائیل کو کئی صدیوں پہلے جلاوطن کیا گیا تھا۔
فرانسیسی حکومت، جو اس حالیہ جنگ میں ناحق طور پر نشانہ بننے والے لوگوں کا دفاع کرنے کے لیے شامل ہوئی ہے، اور جو طاقت کے خلاف سچائی کی فتح کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، آپ کے مقصد سے ہمدردی محسوس کیے بغیر نہیں رہ سکتی، جس کی کامیابی اتحادیوں کی کامیابی سے جڑی ہوئی ہے۔
میں آپ کو خوشی سے ایسی (حمایت کی) یقین دہانی کرواتا ہوں۔ ‘‘
https://en.wikipedia.org/wiki/Cambon_letter