اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امریکی اعلان

14 مئی 1948ء کی آدھی رات کو اسرائیل کی عارضی حکومت نے اسرائیل کی نئی ریاست کا اعلان کیا۔ اسی تاریخ کو ریاستہائے متحدہ نے عارضی حکومت کو ریاست کی اتھارٹی کے طور پر تسلیم کیا۔ ذیل میں امریکی صدر ہیری ٹرومین کی دستخط شدہ پریس ریلیز کا ترجمہ دیا جا رہا ہے:

پریس ریلیز

اِس حکومت کو مطلع کیا گیا ہے کہ فلسطین میں ایک یہودی ریاست کا اعلان کیا گیا ہے، اور اس کی عارضی حکومت کی طرف سے اسے تسلیم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ 

امریکہ عارضی حکومت کو اسرائیل کی نئی ریاست کی ڈی فیکٹو اتھارٹی کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔  

منظور شدہ، 14 مئی 1948ء

www.archives.gov