مغرب کی اسلام سے ڈرنے کی پانچ وجوہات

(1) اسلام کے معاشی نظام کی خوبیاں

اسلام مغربی سرمایہ دارانہ نظام کی بنیادوں کو چیلنج کرتا ہے۔ نہ سود، نہ استحصال، اور قرضوں کے نہ ختم ہونے والے چکر بچاؤ بھی۔ دولت کو گردش میں رہنا چاہیے، چند ہاتھوں میں جمع نہیں ہونا چاہیے۔ ایک ایسا نظام جو انصاف، صدقہ اور حدود پر مبنی ہو، اُن صنعتوں کے لیے خطرہ ہے جو اس کے برعکس صورتحال سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔ اور جب آپ کی معیشت لوگوں کو قرضوں میں جکڑے رکھنے پر قائم ہو، تو اُنہیں آزاد کرنے والا نظام یقیناً ’’مسئلہ‘‘ بن جاتا ہے۔

(2) مضر تفریحی سرگرمیوں کی ممانعت

سچ یہ ہے کہ مغربی معیشت کا بڑا حصہ توجہ بٹانے والی چیزوں پر چلتا ہے۔ شراب، نائٹ کلب، جوا، حدود کی پامالی پر مبنی جنسی مواد والا میڈیا — یہ صرف مشغلے نہیں بلکہ اربوں ڈالر کی صنعتیں ہیں۔ اسلام کہتا ہے: ’’اپنے ذہن، اپنے خاندان اور اپنی عزت کی حفاظت کرو۔‘‘

اگر لوگ خواہشات کے بجائے نظم و ضبط کے ساتھ جینے لگیں تو بہت سے کاروبار اپنے گاہک کھو دیتے ہیں۔ یہ ثقافتی ٹکراؤ نہیں بلکہ مالی خطرہ ہے۔

(3) صحتمندانہ معاشرتی اقدار کا فروغ

ایک حقیقت جسے اکثر تسلیم نہیں کیا جاتا کہ مضبوط اسلامی اقدار رکھنے والی کمیونٹیز میں

  • منشیات کا استعمال کم ہوتا ہے
  • پرتشدد جرائم کم ہوتے ہیں
  • خاندانی نظام مضبوط ہوتا ہے
  • ذہنی استقامت زیادہ ہوتی ہے

جب ایمان استحکام پیدا کرتا ہے تو وہ اُن نظاموں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے جو پولیس، جیلوں اور صحت پر کھربوں خرچ کرتے ہیں۔ ایک ایسا معاشرتی فلسفہ جو واقعی نتیجہ خیز ہو، وہ کاروباروں کے لیے نقصان دہ بن جاتا ہے۔

(4) مفاد پرستانہ کنٹرول کا خاتمہ

اسلام لوگوں کو ایک ’’خطرناک‘‘ چیز دیتا ہے: پہچان (Identity)۔ یہ صارف یا سیاسی شناخت نہیں بلکہ مقصد، اخلاقیات اور کمیونٹی پر مبنی حقیقی شناخت ہے۔ جو لوگ اپنی حقیقت کو پہچانتے ہیں انہیں رجحانات، مارکیٹنگ، یا سیاسی خوف کے ذریعے قابو نہیں کیا جا سکتا۔ جب لاکھوں لوگ خود غوروفکر کرنے لگیں تو طاقت کے پرانے ڈھانچے گھبرا جاتے ہیں۔

(5) اسلام کے اصل کردار کو چھپانے کا میڈیائی بیانیہ

دہائیوں سے میڈیا نے اسلام کو منفی کردار کے طور پر پیش کیا ہے کیونکہ خوف ’’بِکتا‘‘ ہے۔ خوف لوگوں کو دیکھتے رہنے پر مجبور کرتا ہے، انہیں تقسیم کرتا ہے، اور تابع رکھتا ہے۔ اگر اسلام کو پُرامن، اصولی، اور مثبت تبدیلی لانے والا دکھایا جائے تو یہ بیانیہ ٹوٹ جاتا ہے — اور اس کے ساتھ بہت سا اثر و رسوخ بھی ختم ہو جاتا ہے۔

خلاصہ

مغرب اسلام سے انتہاپسندی کی وجہ سے نہیں ڈرتا بلکہ اس لیے کہ اسلام یہ اقدار پیش کرتا ہے:

  • منصفانہ معیشت
  • نظم و ضبط پر مبنی طرزِ زندگی
  • مضبوط خاندان
  • خودمختار سوچ
  • اور ایسی سچائی جسے تشہیر کی ضرورت نہیں

چنانچہ خوف مذہب سے نہیں بلکہ اپنا کنٹرول کھونے سے ہے۔

https://www.youtube.com/shorts/aO0z3RG6H14


اقسام مواد

تراجم, مواقف